عبدالجبار شاہین کا دورہ قبرستان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق خوشاب میں ماڈل قبرستان بنانے کے لیے آج سیکرٹری اوقاف پنجاب عبدالجبار شاہین نے خوشاب کے شہر خاموشا ں کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی خوشاب امجد بشیر ،ڈی پی او وقاص حسن نتھوکہ ،منیجر اوقاف ، وائس چیئرمین و سپیکرضلع کونسل مسعود نزیر راجٹر  اور  چیئرمین بلدیہ جوہرآباد ملک اشرف اعوان بھی  تھے ۔سیکرٹری اوقاف عبدالجبار شاہین نے اس موقع پر بتایا
www.khushabnews.com
 کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دوسرے اضلا ع کی طرح خوشاب میں بھی ماڈل قبرستان بنانا چاہیتے ہیں انہوں نے اس کام کی تکمیل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے ہیڈ سیکرٹری اوقاف اور ممبران میں ڈی سی خوشاب ،ڈی پی او ،منیجر اوقاف ،چیئرمین بلدیہ اور ضلع کونسل کے سپیکر ہونگے ۔یہ کمیٹی جگہ کا انتخاب کر کے یہاں پر ماڈل قبرستان بنائے گی اور سیکرٹری اوقاف اس کی منظور وزیر اعلیٰ سے کروا کر جلد ازجلد کام شروع کروائیں گے 

;
عبدالجبار شاہین کا دورہ قبرستان عبدالجبار شاہین کا دورہ قبرستان Reviewed by Khushab News on 4:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.