آنیوالا دور بھی ن لیگ کا ہوگا، حاجی احمد نواز

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن جوہرآباد سٹی کے صدر حاجی احمد نواز نے کہا ہے کہ عوام افراتفری کی سیاست مسترد کرچکے ہیں، الیکشن 2018میں تعمیر و ترقی کی سیاست کرنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔گزشتہ روز نسیم کالونی جوہرآباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے معاشی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے ان کے ثمرات عوام کو 
www.khushabnews.com
ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی انتھک محنت کے نتیجے میں ہم نے لوڈشیڈنگ سمیت مختلف سنگین مسائل پر قابو پالیا، جلد ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں شامل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔حاجی احمد نواز نے مزید کہا کہ مخالفین کے نئے پاکستان کا حال کے پی کے میں دیکھا جا سکتا ہے، ان مخالفین سے ایک صوبہ تو سنبھالا نہیں گیا اور پورے ملک پر اقتدار کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔
;
آنیوالا دور بھی ن لیگ کا ہوگا، حاجی احمد نواز آنیوالا دور بھی ن لیگ کا ہوگا، حاجی احمد نواز Reviewed by Khushab News on 7:46:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.