کرپٹ مافیا کا انجام قریب ہے، ملک حسن اسلم اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں,ن لیگ کے قائدین کی کرپشن پر عدالت نے مہر ثبت کردی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے سابق آرگنائزر ملک حسن اسلم اعوان نے مقامی اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام نااہل لیگ کے امیدواروں کومسترد کردیں گے کیونکہ کرپٹ مافیا نے ملک کو معاشی اندھیروں میں دھکیل دیا ہے
www.khushabnews.com
 عوام کی ساکھ اور حقوق بحال کرنے کیلئے تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ ملک وقوم کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جیت حق و سچ کی ہوگی.عمران خان کرپٹ حکمرانوں سے ہمیشہ کے لیے نجات دلا کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھینگے ، آج عمران خان کی جدو جہد کے نتیجہ میں ہی ملک کو کرپٹ مافیا سے چھٹکارے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
;
کرپٹ مافیا کا انجام قریب ہے، ملک حسن اسلم اعوان کرپٹ مافیا کا انجام قریب ہے، ملک حسن اسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 9:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.