جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی ریلی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تیرہ اکتوبر کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے گراؤنڈ میں منعقد ہونیوالے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے جلسہ کی کامیابی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ضلعی دفتر جوہرآباد سے کاروں اور موٹر سائیکلوں کی ایک بڑی ریلی
www.khushabnews.com
 نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمن نے کی۔ ریلی جوہرآباد کی مختلف سڑکوں اور شاہراؤں اور کٹھہ چوک خوشاب کا چکر لگاتی ہوئی واپس چوک محمدی مسجد ٹرنک بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکائے ریلی نے جماعت اسلامی کے بڑے بڑے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ فداء الرحمن نے کہا کہ تیرہ اکتوبر کو سرزمین جوہرآباد پر منعقد ہونیوالا جماعت اسلامی کا فقید المثال اجتماع ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا فقید المثال استقبال کریں گے۔ 

;
جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی ریلی جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی ریلی Reviewed by Khushab News on 8:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.