آج کا اخبار


ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ شاہ پور جیل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن جج کا دورہ شاہ پور جیل، سکیورٹی انتظامات کا معائنہ۔مشتاق احمد تارڑ کی بیرکوں میں جا کر قیدیوں سے بھی ملاقات، مسائل دریافت،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب مشتاق احمد تارڑ اور سول جج امجد علی نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک عمار اور ڈاکٹر افتخار بھی موجود تھے ۔سیشن جج نے جیل کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں سیشن جج نے مختلف بیرکوں میں جا کر قیدیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے مسائل بھی دریافت کئے ، اس موقع پر انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے جیل ہسپتال میں قیدی مریضوں کے لئے طبی سہولیات کے علاوہ صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔
www.khushabnews.com
نامعلوم چور گھر کا صفایا کرگئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تھانہ صدر جوہرآباد کے نواحی علاقہ سجراء کالونی میں نامعلوم چوروں نے احتشام الحق کے گھر کا صفایا کر دیا نامعلوم چوررات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور صحن میں سوئے ہوئے اہل خانہ کی خواب غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اُنھوں نے
 رہائشی کمروں کے تالے توڑے اور وہاں سے پندرہ ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون اٹھا کر لے گئے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے احتشام الحق کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعات 380اور 457ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک چوروں کا سراغ نہیں ملا۔

شادی شدہ خاتون کو اغوا کا الزام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اُلفت کالونی جوہرآباد میں مظفر گڑھ کے رہائشی فضل عباس نامی ایک شخص نے برابطہ آشنائی گلشن ٹاؤن کے رہائشی محمد وارث کی بیوی غلام فاطمہ کو اغواء کر لیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزم فضل عباس کیخلاف زیر دفعہ 496-Aت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف ائی آر کے مطابق مغویہ غلام فاطمہ دو کمسن بچوں کی ماں تھی گذشتہ روز وہ بچوں کو سکول چھوڑنے کے بہانے گھر سے نکلی اس دوران اُسے ملزم فضل عباس اپنی گاڑی پر بٹھا کر ہمراہ لے گیا۔ 

پرانی رنجش پر قتل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آدھی کوٹ میں دو افراد حفیظ اﷲ اور اسلم خان نے مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ کر کے ایک شخص محمد سلیم کو موت کی نیند سلا دیا۔ نورپورتھل پولیس نے ملزمان کی خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آر کے مطابق مقتول محمد سلیم کے بھائی اور ملزمان کے مابین لڑائی ہوئی تھی جس کا محمد سلیم نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ اس رنجش کی بنا پر گذشتہ روز ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ کر کے محمد سلیم کو قتل کر دیا۔ 

ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد روڈ پر وڑچھہ پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر لگنے سے ایک راہگیر عبدالمالک جاں بحق ہو گیا‘ عبدالمالک سڑک عبور کر رہا تھا کہ اُسے ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 

خواتین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )خو اتین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ افتخار احمد چیمہ۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا جوہرآباد میں خطاب، وومن کرائسز 
سنٹر مزید فعال بنانے پر زور،وومن کرائسز سنٹر کے زیر اہتمام صنعت زار میں خواتین کے مسائل کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری افتخار احمد چیمہ تھے ، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ، انچارج وومن کرائمز سیل اے ایس آئی نادرہ نعیم، اے ایس آئی فرحت النساء 145 ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری مزمل زیدی اور آواز فورم کی پروگرام کوآرڈینیٹر ثمینہ بلوچ سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی145 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے افتخار احمد چیمہ نے کہا کہ ملک کی51فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جن کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے 145 سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے کوٹہ مختص کرنا مستحسن اقدام ہے ۔ انہوں نے وومن کرائسز سنٹر کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا۔

اخاتون کو دھمکیاں، مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد، خاتون کو دھمکیاں دینے والا مقدمہ کی زد میں آ گیا۔خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اوکھلی موہلہ کی رہائشی خاتون پروین اختر نے قائدآباد پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا۔خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اوکھلی موہلہ کی رہائشی خاتون پروین اختر نے قائدآباد پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزم امام بخش موچی نے گلی سے گزرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،قائد آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

جوہرآباد نے سرگودھا کو شکست دیدی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی کلب کو شکست دیکر پاکستان فٹبال کلب جوہرآباد کوارٹر فائنل میں،آل پنجاب چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان فٹ بال کلب جوہر آباد نے صفر کے مقابلے میں 2گول سے سٹی فٹ بال کلب سرگودھاکو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں۔آل پنجاب چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان فٹ بال کلب جوہر آباد نے صفر کے مقابلے میں 2گول سے سٹی فٹ بال کلب سرگودھاکو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔پاکستان فٹ بال کلب کے کھلاڑ یوں فرحان اور وسیم نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی جبکہ سٹی کلب کی طرف سے کوئی کھلاڑی گول نہ کر سکا ۔

اہم برادری  تحریک انصاف میں شامل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شیر احمد نسال ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل۔وادی سون کے قصبہ سبھرال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک شیر احمد نسال نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت،وادی سون کے قصبہ سبھرال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک شیر احمد نسال نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے ضلعی صدر جویریہ ظفر آہیر سے ملاقات میں کیا ۔ جویریہ ظفر نے کہا کہ شیر احمد نسال پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
;
آج کا اخبار آج کا اخبار Reviewed by Khushab News on 1:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.