نواز شریف کو کرپشن کا حساب تو دینا ہی پڑے گا، ملک حسن اسلم اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملک حسن اسلم اعوان نے کہا کہ احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے حامی وکلاء وکارکنان کا پولیس پر تشدد اور شدیدنعرے بازی کا مقصد عدالتوں کاتقدس پامال کرناہے جو مہذب قوموں کاشعارنہیں‘ ایسے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔گزشتہ روزراجڑ، ڈھاک،جھگیاں، تلوکر اور کٹھہ سگھرال میں مختلف برادریوں کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتوں میں بات
www.khushabnews.com
 چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتی کارروائی میں مداخلت غیرجمہوری اقدام ہے جس سے عدلیہ کاوقارمجروح ہوا اور پوری دنیامیں ملکی شہرت کو نقصان پہنچا ہے، احتساب عدالت میں کیپٹن (ر)صفدرومریم نوازکی پیشی کے موقع پرفرائض کی انجام دہی پر مامورپولیس افسران پرتشدد مسلم لیگ ن کانامناسب رویہ ہے،عدلیہ پرحملہ ن لیگ کا منشورہے اسکے باوجودبھی وہ اپنے کرپٹ قائدین کوبچانہیں پائیں گے۔لیکن اب حالات
 تبدیل ہو چکے ہیں، شریف خاندان کو اربوں روپے کی لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔ ملک حسن اسلم نے کہا کہ شریف برادران کو بے نقاب کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جس نے کرپشن کے گاڈ فادر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔
;
نواز شریف کو کرپشن کا حساب تو دینا ہی پڑے گا، ملک حسن اسلم اعوان نواز شریف کو کرپشن کا حساب تو دینا ہی پڑے گا، ملک حسن اسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 11:48:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.