خواتین کو بااختیار بنانے کا سماجی انقلاب لائینگے، ماروی میمن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بی آئی ایس پی ملک بھر کی 1.25ملین غریب خواتین کو بی بی سی پلیٹ فارم کے استعمال سے سماجی تحریک کے ذریعے خواتین کی بااختیاری کا انقلاب لائے گا، خواتین کی بااختیاری کا عہد ان خواتین کو بااختیار بنائے گا جو ان کو پیش آنے والے مسائل سے نجات دلائے گا، انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بینی فشریز کمیٹیوں کے ذریعے تعلیم، غذائیت، حقوق نسواں، بنیادی حساب کتاب سے متعلق آگاہی
www.khushabnews.com
 فراہم کی جا رہی ہے جو انہیں اسلام میں خواتین کے حقوق پر سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کرے گی تاکہ یہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں اور سماجی طور پر بااختیار ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے خوشاب میں اپنے دورہ کے دوران کیا جہاںانہوں نے نامیوالی میں ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بینی فشریز کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ایم این اے ملک محمد عزیر خان بھی تھے۔ ایم این اے عزیر خان نے پسماندہ خواتین کی بہتری کیلئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی ان تھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کی کامیابی کو جو رفتار بخشی ہے وہ اس ادارے کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔خواتین کی بااختیاری اور غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی جو عظیم مثال انہوں نے قائم کی ہے وہ دیگر خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔
;
خواتین کو بااختیار بنانے کا سماجی انقلاب لائینگے، ماروی میمن خواتین کو بااختیار بنانے کا سماجی انقلاب لائینگے، ماروی میمن Reviewed by Khushab News on 8:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.