سمیرا گروپ ترقی کے لیے رات دن کوشاں ہے، مسعود نذیر راجڑ

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مخالفین کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں، مسعود راجڑ,خوشاب کی ترقی کیلئے سمیرا ملک گروپ دن رات کوشاں ہے، وائس چیئر مین ضلع کونسل,ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ خوشاب کی ترقی کیلئے سمیرا ملک گروپ دن رات کوشاں ہے۔گروپ کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ضلع بھر میں ترقیاتی پروگراموں پر
www.khushabnews.com
 مکمل غیر جانبداری کے ساتھ عمل درآمد جاری ہے۔ چیئر پرسن سمیرا ملک کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک منتقل ہو نگے جس کے بعد ضلع کونسل کی کارکردگی کو ہدف تنقید بنانے والی پروپیگنڈہ ساز فیکٹریاں خود بخودبند ہو جائیں گی، ضلع کونسل کمپلیکس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ہمار مخالف گروپ مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی پر گامزں ہے، ضلع کونسل کی شاندار کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے اور تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین اور ضلع بھر کے عوا م ہماری کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں۔
;
سمیرا گروپ ترقی کے لیے رات دن کوشاں ہے، مسعود نذیر راجڑ سمیرا گروپ ترقی کے لیے رات دن کوشاں ہے، مسعود نذیر راجڑ Reviewed by Khushab News on 7:10:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.