آصف بھا اور ن لیگ کا فارورڈ بلاک

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کااظہار ا
www.khushabnews.com
نہوں نے جوہرآباد کے بائی پاس کی تعمیر کے معائنہ کے دوران متعلقہ ٹھیکیدار کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اڑھائی کروڑ کی لاگت سے بائی پاس کی مکمل ہونے والی تعمیر سے عوام جو جہاں شارٹ کٹ سفری سہولت میسر آئیگی وہاں شہر کے حسن میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کو جوہرآباد بائی پاس کی تعمیر کے بقیہ کام کو ایک ہفتہ کے اندر اندر مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیادی پر جیتے گی اور ہم قائد میاں محمد نواز شریف کو بھاری اکثریت سے دوبارہ وزیراعظم پاکستان بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا ایجنڈا نہ رکھنے والے بے بنیاد الزامات کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جنہیں عوام آئندہ بری طرح مسترد کر دینگے۔ بعد ازاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مسلم لیگ ن میں سرے سے کوئی فارورڈ بلاک ہے ہی نہیں اس لیے اس میں شمولیت کی بات ہی مضحکہ خیز ہے جن کو کوئی سر پیر ہی نہیں اس طرح کی افواہیں اڑ انا بعض شکست خوردہ عناصر کا شیوہ ہے۔
;
آصف بھا اور ن لیگ کا فارورڈ بلاک آصف بھا اور ن لیگ کا فارورڈ بلاک Reviewed by Khushab News on 9:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.