کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت عروج پر، انتظامیہ خاموش

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب اور جوہرآباد میں مضر صحت دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے جوہرآباد اور خوشاب میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا 
www.khushabnews.com
سلسلہ عروج پر پہنچ چکی ہے، ڈیری شاپس والے دودھ سے کریم نکال کر اسے گاڑھا کرنے کے لئے مضر صحت کیمیکل کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے شہری موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں، دوسرے شہروں سے آنے والے گوالے بھی دودھ سے کریم نکلوا کر اس میں مضر صحت کیمیکل ڈالتے ہیں لیکن فوڈ اتھارٹی سمیت کسی بھی محکمہ کی طرف سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ملک مشتاق اعوان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
;
کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت عروج پر، انتظامیہ خاموش کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت عروج پر، انتظامیہ خاموش Reviewed by Khushab News on 12:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.