فراڈ کے شبہ میں میاں بیوی پولیس کے حوالے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گولیوالی میں این جی او کہ نام پر فراڈ کے شبہ میں میاں بیوی پولیس کے حوالے۔بتایا جاتا ہے کہ قائدآباد کے موضع گولیوالی میں لاوڈ سپیکر پر اعلان کروایا گیا کہ عرب امارات سے ایک این جی پنج غریب لوگوں میں رقوم اور گائے بھینسیں تقسیم کرے گی۔ یہ اعلان سن کر گولیوالی کی بہت سے غریب مرد و عورت وہاں اکٹھے ہوگئے اور دھڑا دھڑ 120 روپے میں فارم لے رہے تھے اور متذکرہ این جی او کے نمائندگان ایک مرد اور
www.khushabnews.com
 اور عورت ا ن لوگوں شناختی کارڈ فون نمبر اور انگوٹھے لگوا رہے تھے۔ تاہم اسی دوران شک ہونے پر مقامی لوگوں کی پوچھ تاچھ پر این جی او کے نمائندے محمد رمضان اور اسکی بیوی قمر کوئی تسلی بخش ریکارڈ یا جواب نہ دے سکے جس پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی اور لوگوں نے متذکرہ مشکوک جوڑے کو پولیس کے حوالے کردیا۔
;
فراڈ کے شبہ میں میاں بیوی پولیس کے حوالے فراڈ کے شبہ میں میاں بیوی پولیس کے حوالے Reviewed by Khushab News on 10:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.