مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو پار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کدھی کے موضع ٹبہ قائم دین جہلم دریا پتن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو پار ۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کے چند روز قبل کٹھہ پولیس پر اپنے ساتھیوں کو چھوڑانے کیلئے پولیس وین پر فائرنگ کی تھی اور پھر موقع سے فرار
www.khushabnews.com
 ہو گئے تھے خوشاب پولیس آج صبح اطلاع ملی کہ تھانہ کٹھہ سگھرال کی پولیس وین پر حملہ کرنے والے ملزمان ٹبہ قائم دین پتن پر بذریعہ موٹر سائیکل خوشاب کی طرف آ رہے ہیں اس اطلاع پر نصر عباس اے ایس آئی نے بذریعہ وائر لیس کنٹرول ایلیٹ فورس اور خوشاب پولیس کی مزید نفری طلب کر لی اور موقع پر پہنچے تو ملزمان سامنے سے آتے ہوئے نظر آئے پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس پر خوشاب پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور کراس فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان امتیاز حسین اور ظہور احمد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ بقیہ تین ملزمان
 محمد اعجاز،اختر آرائیں اور محمد مسعود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہلاک ملزم امتیاز کی نعش کے ساتھ کلاشنکوف ایس ایم جی اور ظہور احمد کے قریب بھی ایک عدد رائفل ایس ایم جی پڑی تھی امتیاز حسین کی جامع تلاشی لینے پر اسکی جیب سے رقم مبلغ بارہ ہزارروپے جبکہ ظہور احمد کی جامع تلاشی لینے پر اسکی جیب سے رقم سات ہزارروپے برآمد ہوئی ملزمان بین الاضلاع گینگ کا حصہ تھے یہ گینگ 13ملزمان پر مشتمل ہے ہلاک ملزمان سرگودھا پولیس کو قتل ،ڈکیتی کے 21وقوعہ جات جبکہ جھنگ پولیس کے7وقوعہ جات قتل اور ڈکیتی میں بھی مطلوب تھے اور اسی طرح ضلع ہذا کے وقوع جات پمپ ڈکیتی تھانہ قائد آباد،تھانہ نور پور میں روڈ رابری اور تھانہ سٹی جوہر آباد کی پائنر سیمنٹ کی واردات مالیتی 28لاکھ روپے چھنینے کے علاوہ آٹھ دس واردات ہائے ڈکیتی میں مطلوب تھے ۔
;
مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو پار مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو پار Reviewed by Khushab News on 7:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.