پولیس وین حملہ کیس میں پیش رفت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے پولیس وین پر فائرنگ کرنے والے امتیاز حسین بلوچ ساکن شاہ پور ‘ ظہور احمد ساکن شاہ دہ روزہ ‘ محمد اعجاز اور اُن کے دو نامعلوم ساتھیوں کیخلاف زیر دفعات 302‘ 324‘ 395‘ 186‘ 353‘ 511اور 225ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال محمد عظمت خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ کے ان
www.khushabnews.com
 پانچوں ارکان نے اُس وقت پولیس وین پر فائرنگ کی جب وہ تھانہ کٹھہ سگھرال سے ڈکیتی کے ملزمان کو ڈسٹرکٹ کورٹس جوہرآباد میں ریمانڈ کیلئے لا رہی تھی۔ ملزمان کی فائرنگ سے تین زیر حراست ملزمان جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس ملازمین سے اسلحہ چھین کر زیر حراست ملزمان کو آزاد کرانے کی کوشش کی۔
;
پولیس وین حملہ کیس میں پیش رفت پولیس وین حملہ کیس میں پیش رفت Reviewed by Khushab News on 7:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.