خصوصی بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ڈی سی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کی تفریح کے لیے میونسپل کمیٹی ہال خوشاب میں پتلی تماشہ اور میجک شو کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب چوہددی امجد بشیر تھے ۔جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین میو نسپل کمیٹی خوشاب ملک 
www.khushabnews.com
محمد ایوب بھاء ر یزیڈ نٹ ڈائریکٹر سرگودہا آرٹس کونسل شرافت حسین ،ڈپٹی ڈا ئریکٹر سوشل ویلفیئر امیتاز احمد مانگٹ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خوشاب راجہ ظہور احمد ،پرنسپل ڈی پی ایس ساجد محْمود اور ہیڈ ماسٹر سپیشل سکول جوہر آباد عنایت اللہ اور ساجد محمود شامل تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپیشل بچوں کی تفریح کے لیے سرگودہا آرٹس کونسل کا یہ پروگرام قابل ستائش ہے کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب جو سرگودہا آرٹس کونسل کے چیئرمین بھی ہیں کے وژن کا آئنیہ دار ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں تاکہ انہیں ان کے احساس محرومی سے نکال کر معاشرے کے دیگرعام بچوں کی طرح تفریحی سہولیات مہیا کی جاسکیں ۔پتلی تماشہ کا شونہایت معیاری تھا سپیشل بچے شو سے خوب لطف اندوز ہوئے جس پر سرگودہا آرٹس کونسل مبارکباد کے مستحق ہے کہ اس نے سپیشل
 بچوں کے لئے خوبصورت اور خوشگوار لمحات مہیا کر کے ان کے دل جیت لئے ہیں ایسے شو سپیشل بچوں کے لئے ہوتے رہیں تو وہ بھی زندگی کی رنگینیوں سے محظوظ ہوسکتے ہیں ۔پتلی تماشہ اور میجک شو عقیل نومی این ایم سی ایونٹ مینجمنٹ لاہور نے پیش کیا ۔حاضرین نے شو کے انعقاد پر خوب داد دی پتلی تماشہ کے انعقاد اور انتظامات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خان ہر گن اور ثاقب علی رضانے اہم کردار ادا کیا ۔


;
خصوصی بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ڈی سی خصوصی بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ڈی سی Reviewed by Khushab News on 4:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.