اساتذہ کسی بھی معاشرے کی نظریاتی اساس ہیں ، قنبر رضا خان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب ٹیچرز یونین (امان اللہ جوئیہ گروپ)ضلع خوشاب کے صدر قنبر رضا خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اساتذہ کو ایوارڈ اور نقد انعامات دینے سے اساتذہ کے حوصلے بلند ہوئے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ انکے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب بھی توجہ دینے کی 
www.khushabnews.com
فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کی عزت و تکریم کا عمل قابل ستائش ہے۔قنبر رضا کا مزید کہنا تھا کہ استاد کسی بھی قوم کی نظریاتی اساس ہوتے ہیں۔ قوموں کے افکار و نظریات کے پیچھے استاد ہی ہوتے ہیں، آج استاد اپنے فرائض سے عہدہ برآء ہوں تو قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ کہا کہ آج معلومات کے بہت سے ذرائع ہیں مگر یہ ذرائع استاد کی کمی کو پورا نہیں کر سکتے۔
;
اساتذہ کسی بھی معاشرے کی نظریاتی اساس ہیں ، قنبر رضا خان اساتذہ کسی بھی معاشرے کی نظریاتی  اساس ہیں ، قنبر رضا خان Reviewed by Khushab News on 6:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.