اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ میں روکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، قنبر رضا بلوچ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے صدر قنبر رضا بلوچ نے مطالبہ کیاہے کہ اساتذہ کاپے پیکج (موبیلیٹی) فوری طور پر دیا جائے.کیونکہ یکم جنوری2018کو موبیلیٹی پے پیکج ختم ہوجائے گا. ان سروس ای ایس ٹی کی پروموشن بطور ایس ایس ٹی مردانہ اور زنانہ فوری طور پر کی جائے۔انہوں نے مزید کہا نے کہا ہے کہ ٹیچرزکو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنا انتہائی ناانصافی ہے۔نے 
www.khushabnews.com
کہا کہ قانونی اور آئینی طور پر سرکاری ملازم کو پورے سال میں پچیس چھٹیاں کرنے کی قانونی رعائت حاصل ہے لیکن بغیر کسی سرکاری آرڈر کے ٹیچرز کو چھٹیوں سے روکا جانا غیر قانونی عمل ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قنبر رضا بلوچ کا کہنا تھاکہ اساتذہ کو رخصت اتفاقیہ, طلباء کی حاضری کے سلسلہ میں غیرضروی طور پر پریشان اور تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ وہ مطمئن ہوکر اور پوری دلجمعی سے نونہالان قوم کی تعلیم وتربیت پر پوری توجہ دے سکیں۔
;
اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ میں روکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، قنبر رضا بلوچ اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ میں روکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، قنبر رضا بلوچ Reviewed by Khushab News on 8:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.