ضلع کونسل کمپلیکس کے قریب مسلح ڈکیتی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع کونسل کمپلیکس کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اُلفت کالونی کے رہائشی دوکاندار محمد اقبال سے ایک لاکھ 19ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے محمد اقبال کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیرد فعہ
www.khushabnews.com
 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق محمد اقبال نے غلہ منڈی جوہرآباد میں کریانہ کی دوکان بنا رکھی ہے گذشتہ شام وہ دوکان بند کر کے موٹر سائیکل پر اپنے گھر اُلفت کالونی جا رہا تھا کہ ضلع کونسل کمپلیکس کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے اُسے روکا اور اس پر اسلحہ تان کر اسے نقدی چھینی اور فرار ہو گئے۔
;
ضلع کونسل کمپلیکس کے قریب مسلح ڈکیتی ضلع کونسل کمپلیکس کے قریب مسلح ڈکیتی Reviewed by Khushab News on 10:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.