خوشاب، جوہرآباد اور ہڈالی کے ہر گھر میں گیس پہنچائیں گے، شاکر اعوان

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب شہر میں سوئی گیس کا کام بلاتفریق جاری ہے اور انشا ء اللہ ٹائم فریم کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ ملک شاکر بشیر اعوان۔جوہرآباد ہڈالی کا کوئی گھر گیس سے محروم نہیں رہے گا۔ ہمارا عزم گھر گھر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی خوراک و زراعت ، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا  کہ خوشاب کے تمام محلہ جات میں سوئی گیس
www.khushabnews.com
 بلا تفریق پہنچائی جائے گی او راس سلسلے میں سوئی گیس کا عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کو گھر گھر پہنچانے کے علاقہ ٹی بی ایس مشین انسٹال کر کے گیس کے پریشر کو بحال رکھنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ سیٹلائیٹ ٹاؤن فاضل کالونی اور ان سے ملحقہ کالونیوں اور محلہ جات محکمہ سوئی گیس اور ریلوے کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں پہلے ہی پائپ لائنز کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جلد ہی ان کو مین پائپ لائن سے جوڑ دیا جائے گا۔امحلہ رونق پورہ ، سخی سید المعروف ، صابرآباد ، بدلی والا ، حافظ دیوان اور حسین آباد اور ان سے ملحقہ محلہ جات میں بھی کام جلد شروع ہو جائے گا اور انشا ء اللہ خوشاب کی کوئی گلی محلہ سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے  کہا کہ خوشاب کی طرح جوہرآباد اور ہڈالی کا بھی کوئی گلی محلہ گیس سے محروم نہیں رہے گا۔ ہماری سیاست کا مقصد اپنے حلقہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس سلسلے میں ہماری ٹیم بڑی محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔
;
خوشاب، جوہرآباد اور ہڈالی کے ہر گھر میں گیس پہنچائیں گے، شاکر اعوان خوشاب، جوہرآباد اور ہڈالی کے ہر گھر میں گیس پہنچائیں گے، شاکر اعوان Reviewed by Khushab News on 6:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.