پی پی 41, سنگھا فیملی کی دبنگ انٹری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہری اتحاد کے زیر اہتمام حویلی شادی ہال خوشاب پی پی 41سے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر ملک آصف بھا کے مقابلے میں آئیندہ الیکشن میں خوشاب شہر سے متفقہ طور پر ایک امیداوار لانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ملک احمد 
www.khushabnews.com
عظمت اللہ مدھوال، حاجی دلدار خان بلوچ، م سابق چیئرمین ضلع کونسل لک امیر مختار سنگھا، ممبر ضلع کونسل ملک امیر حیدر سنگھاسردار جعفرخان،چوہدری عطا اللہ،ملک عنصرنائچ،حاجی ملک فخر اعوان،خان محمد
 بلوچ،سردار شفقت بھولاخان،حماد ظہور آہیر، ودیگر کی شرکت۔میں نے شہری اتحاد کو کبھی بھی نہیں چھوڑا بلکہ شہری حاجی دلدار خان بلوچ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہری اتحاد کی بنیاد ہم نے خود رکھی ہے اس حوالہ سے خبریں بے بنیاد ہیں۔پندرہ سالہ اقتدار میں خوشاب 
کے شہریوں کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لگایا گیا ترقیاتی سکیموں میں جی بھر کر کرپشن کی گئی حکومت پندرہ سالہ دور اقتدار کا شفاف آڈٹ کروا کر کرپشن کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔خوشاب کے شہریوں کیلئے نہ پانی ہے نہ سیورج ہے اور شہر کی سڑکیں بھی حکمرانوں کی بے حسی کی داستان 
سنا رہی ہیں شہری اتحاد کی پائپ لائن میں دس سے بارہ امیدوار پی پی اکتالیس میں الیکشن لڑنے کیلئے موجود ہیں۔لیکن اب دوستوں کی مشاورت سے امیدوار منتخب کیا جائے گا۔امیر مختارسنگھا نے کہا کہ سنگھا خاندان شہریوں کے مفاد کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے سٹیج پر کسی کی کردار کشی کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس چھوٹے سے شہر میں سب ایکدوسرے کے بارے اچھی طرح واقف ہیں۔چوہدری عبدالمنان نے کہا کہ ظلمت کے دور سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے متحد ہوکر شہری اتحاد کی کمپین کریں۔
;
پی پی 41, سنگھا فیملی کی دبنگ انٹری پی پی 41, سنگھا فیملی کی دبنگ انٹری Reviewed by Khushab News on 10:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.