وزیراعظم کے خواب دیکھنےوالےاپوزیشن لیڈر دووڑ میں ہی منہ کے بل گر پڑے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف آئین اور قانون کے مطابق چاروں صوبوں کی تائید سے پارٹی صدرمنتخب ہوئے ہیں انکے پارٹی صدر بننے پر مخالفین کا واویلا محض کھسیانی بلی کھمبا نوچے والا معاملہ ہے،وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والوں کو اپوزیشن لیڈر بننے  میں بھی منہ کی کھانی پڑی۔جوہرآباد میں یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں
www.khushabnews.com
 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ پی ٹی آئی عوام کی ترقی چاہتی ہے نہ ملک کی خوشحالی اوران عناصر کی ترقی مخالف سیاست پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے،یہی وجہ ہے کہ عوام کی ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔چوہدری شجاع الرحمن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی طور پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہے، ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اورخوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام عام انتخابات 2018ئمیں کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی۔
;
وزیراعظم کے خواب دیکھنےوالےاپوزیشن لیڈر دووڑ میں ہی منہ کے بل گر پڑے وزیراعظم کے خواب دیکھنےوالےاپوزیشن لیڈر دووڑ میں ہی منہ کے بل گر پڑے Reviewed by Khushab News on 9:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.