ایمپائر کی انگلی پر ناچنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، شجاع الرحمن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)  مسلم لیگ ن  یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر ناچنے والے افواہیں اڑا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ منتخب حکومت کے خلاف کوئی غیر آئینی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ گزشتہ روز یو تھ ونگ کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ
www.khushabnews.com
 ن کی حکومت نے ترقی کا عمل رکنے نہیں دیا۔ ن لیگ کی قیادت اور کارکن پرعزم اور باہمت ہیں مشکل حالات سے ڈرنے والے نہیں بلکہ انکاڈٹ کر مقابلہ کرینگے چوہدر ی شجاع الرحمن ٹیپو نے مزید کہا کہ مخالفین نواز شریف کیخلاف سازشوں میں مصرف ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین میاں نواز شریف کو نیچا دکھانے کے لئے سازشوں میں مصرف ہیں مگر عوام انہیں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ان کا کہناتھا کہ میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث مجبورًا لندن جانا پڑا لیکن مخالفین نے ان کے واپس نہ آنے کے تبصرے شروع کر دئیے تھے۔
;
ایمپائر کی انگلی پر ناچنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، شجاع الرحمن ایمپائر کی انگلی پر ناچنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، شجاع الرحمن Reviewed by Khushab News on 10:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.