سنگھا بمقابلہ سمیرا ، سریم کورٹ میں کیس لگ گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسٹر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رُکنی بینچ تشکیل دیا ہے جو ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک کے انتخاب کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔ یہ اپیل اُن
 کے مد مقابل ہارنے والے اُمیدوار ملک امیر حیدر سنگھا نے دائر کررکھی ہے۔ جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں محترمہ سمیرا ملک کے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے انتخاب کو درست قرار دیا گیا تھا۔یہ بینچ 17اکتوبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔
اسی بارے مزید خبریں
دوبارہ الیکشن ،ملکی تاریخ میں ایسے کتنے فیصلے ہوئے

سمیرا ملک کی جیت ہار میں کیسے بدلی

سمیرا ملک گروپ کے کونسے ممبران پر شک 

 احسان توانہ  سمیت پانچ ساتھیوں  کیخلاف شرمناک کام کرنے پر کارروائ
www.khushabnews.com
;
سنگھا بمقابلہ سمیرا ، سریم کورٹ میں کیس لگ گیا سنگھا بمقابلہ سمیرا ، سریم کورٹ میں کیس لگ گیا Reviewed by Khushab News on 7:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.