وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دین کی سربلندی اور شریعت مصطفوی ؐ کی بقا و استحکام کیلئے شہدا کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے وادی سون جابہ،پدھراڑ میں ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے ان جلوسوں میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی موضع پدھراڑ میں دارہ مُردال سے ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام پانچ بجے علوی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا جس کے بعد علماء اکرام ،ذاکرین علامہ سید جعفر عباس نقوی نے مجلس شام غریباں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم اور لازوال قربانی تا قیامت یاد رکھی جائے گی اس موقع پر ایم پی اے ملک محمد جاوید اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ایس ایچ او سلیم اللہ کے ہمراہ جلوس کی نگرانی کی موضع جابہ میں ذوالجناح کا جلوس حیدریہ امام بارگاہ سے برآمد ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ حیدریہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا شام غریباں کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عباس شاہ طائف نے کہا کہ امام حسینؓ نے جان دے دی مگر ظالم کے ہاتھ بیعت نہیں کی۔ عزاداروں کیلئے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا جلوس کی سکیورٹی ایس ایچ او اسد عباس خان نے پولیس فورس کے ہمراہ کی انہوں نے کہا کہ ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی ہدایات کے مطابق سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگو
ار واقع رونما نہ ہوسکے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی گاؤں امب شریف کے قریب پہاڑی راستے پر بجلی کے کھمبے کو گھاس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو کسی بھی وقت ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتا ہے ملک عثمان غازی نے کہا کہ واپڈا حکام لائن لائسززاور گرڈ صفائی سمیت درختوں کی کٹائی پر بجلی بند کردیتے ہیں لیکن دور افتادہ علاقوں میں جانے کی زحمت نہیں کرتے انہوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا کہ گرڈ لائن سے تمام لائنوں کو تسلی بخش چیک کیا جائے۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بھتہ مافیا سمیت متعلقہ حکام کی چشم پوشی کی بنا پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے مریضوں اور غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ملک گل باز ملک امیر حیدر ملک اشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت غریب عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کی دعویدار بنتی ہے تو دوسری طرف عوام کو غربت کی چکی میں پیسنا چاہتی ہے 
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:41:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.