وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی این جی او کے نمائندوں عبدالحمیداور ڈاکٹر فاروق احمد نے حادثات اور سانحات کے حوالے سے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا مگر موثر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر مالی اور جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے پاکستا ن میں قدرتی آفات سے ہونے
www.khushabnews.com
 والی تباہ کاریوں کے مطلق اور حفاظتی تدابیر بارے بتایا اور آٹھ اکتوبر کے زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردری اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ تیار پاکستان کے لیے ہر شہری اپنی ذمہ دار کو بخوبی پورا کرئے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تنظیم الاعوان پاکستان سندھ کے زیر اہتمام ابو الفضل حضرت عباس علمدار ؒ کانفرنس میں شاندار انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مہمان شریک ہوئے اعوان قبیلہ پر معتبر تحقیقی ادارہ افکار الاعوان پاکستان کی جانب سے سرپرست شاہ دل اعوان ایڈووکیٹ، چیئرمین ملک گل سلطان اعوان اور ملک نعمان خالد نے خصوصی شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی تنظیم الاعوان کی مرکزی قیادت نے شرکت کی حضرت علامہ قاری محمد مسعود لاکھو طاہری نقشبندی نے اپنے خطاب میں جدِ امجد قبیلہ اعوان حضرت عباس علمدار ؒ کی شان اور شہادت پر روشنی ڈالی، اس کانفرنس کے منتظمین میں آفتاب اعوان ، محمد رمیز اعوان اور جنرل سیکرٹری محمد رفیق اعوان کی دن رات کوششوں سے کانفرنس کی براہ راست کوریج کا اہتمام بھی کیا گیا اور شرکاء نے شاندار انتظامات کو سراہامبارکباد دینے والوں میں محمد ریاض انوال اعوان، احمد حیات کنڈان اعوان، خورشید حسن اعوان، مدثر جاوید اعوان ، خان افسر اعوان، میاں محمد عاقب اعوان، ملک امتیاز ایڈووکیٹ و دیگر شامل 
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:22:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.