پیل :سکول میں یہ کیا ہورہا ہے؟ ذمہ دار کون؟

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
پیل ، سکول میں  بچے صفائی پر مجبور
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع پیل میں بوائز ایلمنٹری سکول نمبر 1 میں چوکیدار خاکروب نہ ہونے پر اساتذہ  بچوں سے کام لینے پر مجبوروالدین کا محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف احتجاج ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول نمبر 1 کو 2011 میں ایلمنٹری کادرجہ دیا گیا تھالیکن ابھی تک کلاس فور کی آسامیاں خالی پڑی ہیں کلاس فور کے ملازمین کی بھرتیاں نہ ہونے سے سکول ہذا کی صفائی ستھری کا کام بچوں سے لیا جاتا ہے جس پر بچوں کے والدین حاجی محمد نصیر قادر خان صالح محمد نیاز احمد شاہ بابو محمد اسحاق نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران اور ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایلمنٹری بوائز سکول نمبر 1 میں کلاس فور کے ملازمین کی تعیناتی کی جائے تاکہ بچے سکول کے دیگر کاموں کی بجائے اپنی تعلیم حاصل کرسکیں ورنہ مجبورا ہمیں سکول سے بچوں کو نکلوا کر دیگر سکولوں میں بچوں کو داخلہ دلوانا پڑے گا۔
www.khushabnews.com
ہماری وابستگی  نواز شریف سے ہے، جاوید اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایم پی اے ملک جاوید اعوان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن خوشاب اور ملک احمد جاوید نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہماری وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور ہم میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں عوام میاں نواز شریف کی ناہلی کو نہیں قبول کرتی ہم انہیں پارٹی کا صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں جو سازشی جمہوریت کے خلاف اورپارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ان کی سازششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے آمروں کی ترمیم کو ختم کرنابھی مسلم لیگ ن کاکارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم میاں برادران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیں ہیں اس موقع پر ملک منیر احمد ملک منور خان ملک ملک ناصر کونسلر ملک قدیر اعوان بھی موجود تھے۔
;
پیل :سکول میں یہ کیا ہورہا ہے؟ ذمہ دار کون؟  پیل :سکول میں یہ کیا ہورہا ہے؟ ذمہ دار کون؟ Reviewed by Khushab News on 7:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.