وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
مفت بیج پر حکومت کا شکریہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جنرل سیکرٹری کسان بورڈ ملک محمد نوازمعموریہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کو قرعہ اندازی کے تحت کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے پرحکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسانوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔

ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صاحبزادہ حمید الحسن حمیدی نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس پر کوئی مصلحت برداشت نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ پر جان قربان کرنے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔
www.khushabnews.com

جاوید اعوان ترقی کی علامت ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیاسی وسماجی کارکن ملک اشرف کھلان نے کہا ہے کہ ایم پی اے ملک محمد جاوید اعوان نے کروڑوں روپوں کے ترقیاتی کام کراکے حلقہ کی عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے شرافت کی سیاست کوفروغ دے کر اپنے اوپر کرپشن کا داغ نہیں لگنے دیا وہ اسی بنیاد پر اگلے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

سستا بازار بارے تحفظات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سماجی کارکن ملک اختر اسلام پتھال نے کہا ہے کہ پیر کے روز لگایا جانیوالا سستا بازار گنجان علاقے میں سیکورٹی خدشات کو پس پشت ڈال کر لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈی سی خوشاب کو تحریری درخواست گزاری کی تھی جس پر ڈی سی خوشاب نے پولیس اور انتظامیہ سے حسب ضابطہ رپورٹ طلب کی لی تھی انہوں نے کہا کہ سستا بازار میں مختلف دوکاندار جو دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ہوتے ہیں ان کی نہ ہی کسی کو جان پہچان ہے اور نہ سیکورٹی کیمرے نصب ہوتے ہیں ۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 5:57:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.