وادی سون کی خبریں

 نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
اے سی نوشہرہ کی کھلی کچہری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ کورڈھی میں مقامی تنظیم گراس روٹ ڈویلپمنٹ اور آواز فورم کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم تھے موضع کورڈھی کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ آب نکاسی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ناجائز تجاوز سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ڈاکٹر محمد کلیم نے کہا کہ آپ کے مسائل ڈی سی خوشاب کے نوٹس میں لاکر
www.khushabnews.comجلد حل کرادئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانا اچھا اقدام ہے اس سے انتظامیہ باخبر ہوکر ان کے حل کرانے میں جلد پیش رفت ہوتی ہے اس موقع پر تنظیم کے انچارج عبدالحمید ڈاکٹر فاروق احمدسوشل ویلفیئر آفیسر نجمہ النساڈپٹی ایجوکیشن آفیسر احسان احمد وائس چیئرمین اوچھالی حاجی غلام مصطفی موجود تھے۔

مچھروں کی بہتات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف دیہات میں مچھروں کی بھرمار کی وجہ سے علاقوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا خطرہ ہے شہریوں ملک نذیر اعوان ملک عرفان ملک محمد اشرف اور دیگر نے محکمہ صحت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھر مار کا سپرے کرایا جائے۔


کرپشن برداشت نہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم این اے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ملک عزیر خان نے کہا ہے کہ حلقہ کو ترقی پر لانا مشن ہے دوران الیکشن جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کیا جارہا ہے میں لیڈر نہیں حلقہ کی عوام کا خادم ہوں زبانی دعووں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عملی کام کو ترجیح دیتا ہوں وہ وادی سون کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ لے رہے تھے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کروں گا بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت درپیش روکاوٹوں کے باوجود عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانے کیلئے کوشاں ہے اور ملک پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے انشا اللہ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی ۔

;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.