وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
 انجمن بہبودی مریضاں کا اجلاس 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم کی زیرصدارت میں انجمن بہبود مریضاں کا اجلاس ہواجس میں موضع کورڈھی میں26 اکتوبر  جمعرات  کو فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی خصوصی تعاون تحصیل اہسپتال نوشہرہ کے پیرا میڈیکل سٹاف ڈاکٹرز اور ادویات فراہم کی جائیں گی اجلاس میں آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کی خاطر مستقبل میں بھی مذید فری میڈیکل کیمپ کے لگوانے پر غور کیا گیااس موقع پر ٖڈاکٹر فاروق احمد سوشل ویلفیئر آفیسر مس نجمہ النساء اور عبدالحمید بھی موجود تھے 

   متعدد افرادچکن گونیا کا شکار 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے گاؤں پیل پدھراڑ اور اس کے ارد گرد کے قصبات میں پراسرار بیماری چکن گونیا سے متعدد افراد بیمار ہوگئے ہیں یہاں کے شہریوں ملک اشرف کھلان ملک عمر خان نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقوں میں صحت موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائے ۔

ایک زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع صدیق آباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شیر افضل زخمی ہوگیا جسے علاج معالجہ کیلئے ضلعی اہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.