وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
سکول کونسل کا اجلاس 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کونسل کا اجلاس زیر صدارت پرنسپل شاہ محمد منعقد ہوا جس میں سکول کے ممبران نے شرکت کی سکول کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی محدود وسائل کے باوجود سکول کی تعمیر ومرمت کاکا م جاری ہے سکول کونسل کے ممبران زاہد ملک حاجی قیصراقبال ملک محمد رفیق بدر دین اور دیگر نے اس موقع پر حکام بالا اور سیاسی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ کے ہائی سکول کو فنڈز مہیا کئے جائیں کیونکہ کھیلوں سمیت تحصیل سطح پر تمام تقریبات مذکورہ سکول منعقد ہوتی ہیں سکول کی چھتیں معمولی بارش سے ٹپکنے لگتی ہیں پرنسپل شاہ محمد نے کہا کہ اب سرکاری سکولوں میں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں بچوں کے ماں باپ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے دلوائیں۔
www.khushabnews.com
طلبا پر تشدد کی مذمت 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیشنل پارٹی کے صدر ملک نذیر اعوان نے قائد اعظم یونیورسٹی میں نہتے طلبا پر بہمیانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تنظیم اساتذہ کا اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تنظیم اساتذہ کا اجلاس محمد عثمان غازی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر اتفاق رائے سے قراد دادیں منظور کی گئیں جن میں اساتذہ کا پیکیج موبیلیٹی دیا جائے ان سروس ای ایس ٹی کی پروموشن بطور ایس ایس ٹی مردانہ ،زنانہ دی جائیں رخصت اتفاقیہ طلبا کی حاضری کے سلسلہ میں غیر ضروری طور پر پریشان اور تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

حلقہ کے عوام کی محبت میرا سرمایہ ہے، جاوید اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد جاوید اعوان حلقہ کے عوام کی محبت میری زندگی کا سرمایہ ہے اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور وسیع تر مفادکی خاطر جدو جہد کی ہے جب تک دم میں دم ہے یہ سلسلہ خدمات کا جاری رکھوں گا اپنے والد الحاج ملک کرم بخش اعوان مرحوم کے خدمت کے مشن کو زندہ رکھوں گا ۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی  خبریں Reviewed by Khushab News on 9:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.