پی پی 39 بارے اہم مطالبہ سامنے آگیا


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
جابہ ،ریسکیو 1122 کی جانب سے ٹریننگ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی ہدایت پرموضع جابہ یو سی آفس میں ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر محمد اقبال الحسن کی سربراہی میں کمیو نٹی ٹریننگ ٹیم کے انسٹرکٹرز زین خان اور وقار اعوان نے جابہ کے شہر یوں کوبیسک لا ئف سپورٹ کی ٹریننگ دی ریسکیو 1122کی ٹیم نے کو رس کے شرکاکو ابتدا ئی طبی امداد کے جدید طریقے ، ہا رٹ اٹیک کی صورت میں دل اورسا نس کو مصنو عی طریقے سی پی آر کے ذریعے بحال کر نے اور روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے مریضو ں کی بحفا ظت اور درست منتقلی،مختلف نوعیت کے فریکچرز ہونے کی صورت میں
www.khushabnews.com
 متاثرہ حصے کے جوڑوں کو ساکت کرنے کی تکنیک،خون کے بہا کی فوری روک تھام،گلے میں کسی بیرونی چیز کے پھنس جانے پر اسے باہر نکالنے،سپائنل انجری کی صورت میں سپائن بورڈیا سخت و ہموار تختے کے استعمال کے بارے میں عملی تربیت دی گئی ۔اس تربیت کی فراہمی کا مقصد علاقے کے لوگوں کوتربیت فراہم کرکے فعال بنانا تھاتاکہ ان میں ادارے کے اندر یا باہر کسی بھی ناخوش گوار حادثے سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہوجس سے یہ اپنی اور اردگرد کے لوگوں کی جانوں کو محفوظ بناسکیں۔

پی پی 39 کی نئی مردم شماری کےمطابق حلقہ بندی کی جائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق سینئر چیف منصوبہ بندی سوشل ٹیکنو کریٹ سماجی کارکن ملک محمد صادق اعوان آف مناواں وادی سون نے کہا کہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں حلقہ پی پی39کا موجودہ حلقہ 1998کی مردم شماری کی بنیاد پر بنایا گیا تھا اب جبکہ نئے سرے سے مردم شماری ہوگئی ہے توگزشتہ 18سالوں میں وادی سون کی آبادی کئی گنا بڑھ چکی ہے وادی سون کی چھ یونین کونسلوں پر مشتعمل الگ صوبائی حلقے کا قیام لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقے کے سیاسی نمائندوں نے عوامی فلاح وبہبود پر کوئی خاص توجہ نہ دے کر لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیا اب مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت اگلے انتخابات میں عوام کا درد دل رکھنے والوں کو ٹکٹ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سے استدعا کی ہے کہ دادا گولڑہ سے کوڑے والا برساتی نالے تک پرانی سڑک کو بحال کرایا جائے تاکہ مسافروں کو پہاڑی سفری سہولیات میسئر آسکیں۔
;
پی پی 39 بارے اہم مطالبہ سامنے آگیا پی پی 39 بارے اہم مطالبہ سامنے آگیا Reviewed by Khushab News on 9:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.