وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
کورڈھی میں فری میڈیکل کیمپ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انجمن بہبود مریضاں کے تعاون سے موضع کورڈھی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مردوخواتین بچے بوڑھے تین سو افراد کامعائنہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر محمد کلیم نے دورہ کرکے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انجمن بہبود مریضاں کے ممبران کی
www.khushabnews.com
 کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریب نادار مستحق افراد کی خدمت کو مشن بنانا ہی اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا ہے تحصیل اہسپتال ایم ایس ڈاکٹر غلام سرورکی ہدایت پر ڈاکٹر جواد حسن اور لیڈی ڈاکٹر رابعہ نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر نجمہ النسا صدر بہبود مریضاں عبدالحمید وائس چیئرمین غلام مصطفی کوارڈینیٹر شاہ محمد بھی موجود تھے


جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن نے کہا کہ ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ عوام کے جان ومال اور عزت وآبروپولیس کی اولین ترجیح ہے سود خوروں منشیات فروشوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اس سلسلہ میں پولیس ہائی الرٹ ہے وہ موضع اوچھالی میں کھلی کچہری میں شہریوں سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ تھانوں میں فرض شناس ایس ایچ او صاحبان آپ کی جائز شکایات سن کر میرٹ پر کارروائیاں عمل میں لاتے ہیں انصاف کے حصول کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس اجرا کیلئے تحصیل نوشہرہ جلد کاونٹر کھولا جائے گا اسی طرح ضلع بھر میں ڈرائیونگ لائسنسکا طریقہ آسان بنادیا گیا ہے اور ان کی تعداد 44سے بڑھا کر88کردی گئی ہے منشیات کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں دیگر شہروں سے آئے ہوئے ریڑھی بانوں کو اجازت نامہ جاری کئے جائیں گے تاکہ ان کی شناخت ہوسکے کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن ایس ایچ اواسد عباس خان بھی موجود تھے۔

منشیات برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نوشہرہ وادی سون پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد طائر محمد انور اور حیدر سے اڑھائی کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ایس ایچ او اسد اللہ خان نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے توقع ہے کہ ان کی نشاندہی پر مزید کامیابی ہوگی۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.