وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
قوموں کی ترقی  ، تعلیم کی مرہون منت ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایک نجی سکول کی سلور جوبلی تقریب سے بطورمہمان خصوصی سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید علوم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی بچوں کی تعلیم وتربیت اور بہتر نشوونما اساتذہ والدین اور معاشرے کی ذمہ واری ہے پائیدار ترقی کا راز بچوں کی تعلیم میں مضمر ہے آج کل کے دور میں جتنے ملکوں نے ترقی کی ہے وہ تعلیم کے مرہون منت ہیں انہوں ادارہ کے سربراہ سید احمد سعید ہمدانی سمیت اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں کی محنت لگن سے فارغ التحصیل طلبا ملک پاکستان کے مختلف اداروں میں اعلی مقام پر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ واریاں نبھا رہے ہیں قبل ازیں سکول کے ہونہار بچوں اور اساتذہ میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

 وادی سون میں شکار پر پابندی لگائی جائے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سماجی کارکن محمد عارف ہرل سکنہ احمد آباد نے کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر خوشاب اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ سیکرٹری جنگلات اور ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کودی جانیوالی تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل نوشہرہ میں شکار کے پرمٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کی جائے انہوں گزارشات میں لکھا کہ جنگلی حیات کا تحفظ اور فروغ انسانی مفاد اور ان کو نقصان پہنچانا مہلک ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا ہرسال پنجاب کی مختلف تحصیلیں شکار کیلئے کھولتی ہیں شکاریوں کی آمد سے جنگل کے قریب کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان اور فائرنگ سے ڈیرہ جات کے مکین خوف سے اندر محصور ہوجاتے ہیں اور نہ ہی ممکن ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار تمام شکاریوں کے پرمٹ چیک کرسکیں دوسری طرف ٹورازم ڈیپارٹمٹ نے علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے پراجیکٹ شروع کررکھا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کی 
خوبصورتی کے تحفظ کیلئے نوشہرہ تحصیل کو شکار کیلئے مکمل طور پر بند رکھا جائے۔

 سمیرا ملک نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب یونین کونسل نلی کے مسائل پر کوئی سمجھوتا نہیں کرونگا اور پہلے کی طرح عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا اور کسی بھی غریب آدمی کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کرونگا ۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے رہنما ملک خلاص خان بلہہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح عوام کی خدمت ہے خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور خدمت کی سیاست ہی میری قائد محترمہ سمیرا ملک کا وطیرہ ہے محترمہ سمیرا ملک نے ہمیشہ نلی شہر کی تعمیروترقی اور فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیح دی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکے میں بطور نمائندہ سمیرا ملک یونین کونسل نلی کی عوام کا خادم ہوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیے یا نہیں دئیے میرے لئے سب برابر ہے میں غریب اور مظلوم عوام کا نمائندہ ہوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جبھی مصلحت کا شکار نہیں ہو گا اس موقع پر ملک اقبال اعوان عرف ٹیوب ویل،ملک اکرم بلہہ ،کسان کونسلر ملک احمد نواز اعوان،ملک امیر چھریا اور ملک مظہر چدھڑ بھی موجود تھے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.