عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہے۔ پیر امین الحسنات

فائل فوٹو
نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس اور بنیاد ہے اس کے تحفظ پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ نے الکرم میڈیا انچارج وادی سون پیر جاوید اقبال کھارا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے قوانین میں ترمیم کے موقع پر تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے جو ابہام پیدا ہو ا اسے تمام پارٹیوں نے 
www.khushabnews.com


بے خبری میں قبول کرلیا۔مگر جونہی عاشقان مصطفی اور غلامان مصطفی ﷺ کی طرف سے اس مسئلہ پر ردعمل شروع ہوا تو سب سے پہلے میں نے وزیر اعظم سے بات کی پھر کابینہ میٹنگ پھر پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں آواز اٹھائی اور آخر میں پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف سے رابطہ کیا اور ان کو اس مسئلہ کی نزاکت سے آگاہ کیا تو انہوں نے فی الفور اس حساس معاملے کا نوٹس لیااور پھر تمام پارٹیز کے پارلیمانی لیڈرز نے بھی اس مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر اس قانون میں ترمیم کو واپس لینے کا کہا جس پر وزیر اعظم ، اسپیکر اور پارٹی قائد میاں نواز شریف نے ختم نبوت سے متعلقہ تمام شقوں کو بدستور اپنی حالت پر واپس لانے کی یقین دہانی کرائی الکرم فرینڈز کے میڈیا ایڈوائزر جاوید اقبال کھارا کے مطابق پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھیرہ شریف سے ہمیشہ اس عقیدے کے تحفظ عزیز از جان سمجھا گیا ۔عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے حضورضیاء الامت نے قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کی انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے ہمارے ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ قاتلانہ حملوں کے باوجود بھی ہم اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ آئندہ ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ اس ابہام سے جو اہلسنت کے علماء کرام اور عوام میں تشویش پیدا ہوئی یہ فطری بات ہے اور ہم ان کے اس جذبہ محبت رسول کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ ہماری حضور نبی کریم ﷺ سے وابستگی تمام تر مفادات اور مصلحتوں سے بالا تر ہے اسلام اور پاکستان کی محبت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔


 ڈی پی او  کو خراج تحسین 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک الفلاح وادی سون کے چیئرمین ملک زاہد اعوان پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما حاجی ملک ریاض جڑوال نے کہا کہ ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی ہدایت پر ٹریفک ساجنٹ محمد نوید نے وادی سون کے مرکزی شہر میلاد چوک ،تکبیر چوک سے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کراکے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں اس سے قبل عمومی طور پر ٹریفک جام رہتی تھی اور بالخصوص سکولوں ٹائم کے دوران اسکول بسیں بچوں سمیت ٹریفک جام میں پھنسی رہتی تھیں اور راہگیروں کا گزرنا محال ہوگیا تھا ۔
;
عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہے۔ پیر امین الحسنات عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہے۔ پیر امین الحسنات Reviewed by Khushab News on 6:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.