وادی سون کھیتوں میں مضر صحت بدبودار پولٹری فضلے کا استعمال

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سماجی کارکن ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ وادی سون کے مختلف دیہات میں فصلوں کی زیادہ پیدوار حاصل  کرنے کیلئے پولٹری فارمز کی استعال شدہ  فیڈ  و مرغیوں کا فضلہ زرعی رقبے میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جارہی ہے اس استعمال شدہ فیڈ کو کاشتکار ایک بڑے
www.khushabnews.com
 ٹرالر کے ذریعے منگواکر مختلف علاقوں میں تقسیم کیا جاتاہے اس کو عموما کاشتکاروں میں تقسیم کے لئے کسی شہری آبادی کے قریب اتارا جاتا ہے اس کی بو اتنی سخت اور ناگوار ہوتی ہے کہ وہاں سے گذرنا بھی محال ہوتا ہے اور اس کی شکایت عام شہری بھی کرتا نظر آتا ہے لیکن اس کا کاشتکاروں پر کوئی اثر نظر نہیں آتا اور خاص کر جب اس کو زمین میں شامل کیا جاتا ہے تو مقامی لوگوں کے لئے یہ انتہائی تکلیف دہ دن ہوتے ہیں انہوں نے انتظامیہ سے باالخصوص ماحولیات حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

پیر م کرم شاہ کے عرس میں بڑا قافلہ شریک ہوگا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضیا ء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ کے سالانہ عرس مبارک 18,19,20محرم الحرام کیلئے نوشہرہ وادی سون سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ علامہ جاوید اقبال کھارا کی زیر قیادت جائے گا ان خیالات کا اظہار علامہ میاں ابوالحسن ناظم الکرم فرینڈز وادی سون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا الکرم فرینڈز وادی سون کا یہ اجلاس عرس پاک کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا گیا انہوں نے کہا کہ حضور ضیاء الامت سچے عاشق رسول اور ولی کامل تھے مخلوق خدا ان سے پیار کرتی ہیں اور لاکھوں افراد عرس پاک کی مبارک تقریب میں ہر سال شریک ہو کر اپنی قلبی وابستگی کا ثبوت دیتے ہیں اس موقع پر الکرم فرینڈز کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر علامہ جاوید اقبال کھارا ،آصف عزیز،علامہ محمد عامر ،علامہ احمد عثمان ،محمد منصب قادری اور فخر شہزاد بھی موجود تھے

دشمن عناصر ہمیشہ ملکی ترقی راہ میں روکاٹیں ڈالتے رہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان کا یہ المیہ ہے کہ جب وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے بعض دشمن عناصر ملکی تعمیر و ترقی کی راہ میں حائل ہو کراسے غیر مستحکم کرنے کی مزموم کوشش کرتے ہیں ۔ گزشتہ ستر سال سے یہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی تو اسلام دشمن طاقتوں نے اسے پھانسی کے پھندے تک پہنچا دیا۔نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے تو آئین کا قتلِ عام کر کے نواز شریف کو ملک بدر کیا گیا اوردس سال ایک ڈکٹیٹر نے وہ بیج بوئے جن کی سزا آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔ان خیالات کااظہار شاعر، سیاسی و سماجی کارکن ملک دستیار امیر امجد اعوان نے ایک ملاقات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے تو نام نہاد سیاستدان فصلی بٹیروں کی طرح دندناتے ہوئے آتے ہیں اور ملک کو ایک نئے بہران کا شکار کر کے چلے جاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ قومی ترقی کا آئینہ دار ہے اور نوار شریف نے اس پر دستخط کر کے ملک کو جونہی ترقی کی راہ پر گامزن کیا تو غیر ملکی طاقتوں نے اپنے اپنے پروردہ گما شتوں کے ذریعے ملک میں عدم استحکام کی کوشش شروع کر دی ۔ بالآخر نواز شریف کی حکومت ختم ہو ئی لیکن ن لیگ کی مقبولیت میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہو گیا جس کی زندہ مثال حلقہ 120 لاہور میں کلثوم نواز کی بھاری اکثریت سے کامیابی ہے ۔انہوں نے تمام قومی اداروں سے درخواست کی کہ نمبر داری چمکانے کی بجائے ملک کی ترقی کے لیئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ملک کی تعمیر و ترقی ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ نے ان طاقتوں کو خبر دار کیا جو ہمیشہ ڈو مور کا مطالبہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ڈو مور نہیں اب نو مور چلے گا۔قوم اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھ گئی ہے ۔کسی بھی غیر ملکی حکومت کی حکمرانی اور ڈکٹیشن کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ۔ وزیر داخلہ کے اس بیان کے بعد یہ شک و شبہات ختم ہو جانے چاہئیں۔ پاکستانی کسی بڑے سے بڑے چیلنج کو قبول کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
;
وادی سون کھیتوں میں مضر صحت بدبودار پولٹری فضلے کا استعمال وادی سون کھیتوں میں مضر صحت بدبودار پولٹری فضلے کا استعمال Reviewed by Khushab News on 8:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.