فوج پر الزام تراشی قبول نہیں ، طاہر اعوان ایڈوکیٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق ناظم ہڈالی و ممبر ایم سی ہڈالی ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملکی بقاء و سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہیں، سوشل میڈیا پر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے افواج پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ملک بھر کے عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ایک سوال کے
www.khushabnews.com
 جواب میں انہوں نے کہا کہ حلف نامے کے معاملے میں غفلت نہ برتی جائے بلکہ اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے ۔طاہر اعوان نے مزیدکہا کہ قادیانیت کا اسرائیل و بھارت کے ساتھ سیاسی گٹھ جوڑ پاکستان اور ملت اسلامیہ کے خلاف بہت بڑی سازش ہے، ہم سب بلاتفریق پاکستان سے محبت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، ملکی بقاء و سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
;
فوج پر الزام تراشی قبول نہیں ، طاہر اعوان ایڈوکیٹ فوج پر الزام تراشی قبول نہیں ، طاہر اعوان ایڈوکیٹ Reviewed by Khushab News on 7:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.