سراج الحق کا فقید المثال استقبال اور تاریخی جلسہ ہوگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) 13 اکتوبر کو جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر و سینیٹر سراج الحق کا جوہرآباد آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ ضلع خوشاب کے تمام حلقوں اور جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیمیں اپنے محبوب قائد کے جلسہ عام کو کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گی۔ضلعی سینئر نائب صدر ملک تنظیر الحسن اعوان نے جوہرآباد میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امیر و
www.khushabnews.com
 سینیٹر سراج الحق کا جلسہ عام ضلع خوشاب میں ایک تاریخ ساز جلسہ ہو گا جس کے ضلع کی سیاست پر دور رس نتائج مرتب ہونگے۔ملک تنظیرالحسن نے کہا ہے کہ حکو مت ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے وا لو ں کو فارغ کر ے۔حکو مت ترمیم سے لا تعلقی ثا بت نہیں کر سکتی۔ا س کی صفوں میں نا مو س رسا لت ؐ قا نو ن بد لنے کی کوشش کر نے وا لے شامل ہیں۔جماعت اسلامی قبل ازوقت انتخا با ت نہیں چاہتی کیونکہ قبل ازوقت انتخا با ت دراصل پاکستا ن کی تاریخ کی نا اہل ترین اور نا کا م ترین ن لیگی حکو مت کو سیاسی شہید بنا نے کی ایک سازش ہے۔
;
سراج الحق کا فقید المثال استقبال اور تاریخی جلسہ ہوگا سراج الحق کا فقید المثال استقبال اور تاریخی جلسہ ہوگا Reviewed by Khushab News on 6:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.