ضلع خوشاب میں یوم عاشورہ عقدیت و احترام سے منایا گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ اس دوران 16 ماتمی جلوس نکالے گئے اور 27مقامات پر مجالس عزا منعقد کی گئیں‘ ماتمی جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے پولیس کی
www.khushabnews.com
جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے اور کسی بھی ممکنہ کشیدگی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔ انتظامات کی نگرانی براہِ راست ڈی سی او امجد بشیر اور ڈی پی او وقاص حسن نے کی۔ شب عاشور اور یوم عاشورہ کو ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔ یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس ذوالجناح ‘ تعزیہ و علم آستانہ علامہ جوہر نظامی ‘ حسینی سٹریٹ بلاک نمبر1 سے مرکزی انجمن حسینیہ کے صدر راجہ مظفر حسن منصور کی زیر نگرانی نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا رات گئے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ماتمی سنگت ‘ انجمن حسینیہ ‘ ماتمی سنگت ‘ قمر بنی ہاشم اور دیگر مقامی تنظیموں نے نوحہ خوانی کی۔ یوم عاشورہ کو رحمن 
کالونی ‘ غریب کالونی اور رمضان کالونی سے بھی ذوالجناح ‘ جھولا ‘ علم و تعزیہ کے جلوس نکالے گئے جو مرکزی جلوس میں جا کر شامل ہو گئے۔ جلوسوں کے راستہ میں شربت‘ دودھ اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں اور تبرک تقسیم کیاگیا۔ قبل ازیں امام بارگاہ شاہِ نجف عظیم آباد امام بارگاہ حیدریہ نسیم کالونی اور امام بارگاہ قصر عباس عظمت کالونی سے علم کے جلوس نکالے گئے جو مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ صبح عاشور کو آستانہ علامہ جوہر نظامی اور دیگر عزا خانوں میں مجالس عزا منعقد کی گئیں۔ مرکزی جلوس کے اختتام پر امام بارگاہ حیدریہ نسیم کالونی اور مرکزی ا
Image may contain: 2 people, crowd
مام بارگاہ حسینیہ میں مجالس شامِ غریبوں منعقد ہوئیں۔ 10محرم الحرام کو نواحی مواضعات جوئیہ‘ شاہ اجمل‘ محب پور ‘ جلالپور سیداں سے بھی ماتمی جلوس نکالے گئے۔ جلوس کے دوران ضلعی امن کمیٹی کے ممبران میونسپل کمیٹی جوہرآباد کا سٹاف ‘ محکمہ صحت کا میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف‘ ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں‘ سول ڈیفنس اور واپڈا کے ملازمین جلوسوں کے ہمراہ رہے۔ یوم عاشورہ کو انجمن غلامانِ مصطفی جوہرآباد کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن نمبر2میں حلیم کی درجنوں دیگیں پکا کر تقسیم کی گئیں اور قرآن خوانی کی محافل منعقد کی گئیں جبکہ مقامی قبرستانوں میں لوگوں نے اپنے اپنے اقرباء کی قبروں پر حاضری دی۔ خوشاب شہر میں 10 ویں محرم الحرام کے موقع پر جلوس آستانہ دروغہ ،آستانہ شیرازی اور آستانہ سید مختار شاہ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں ،صوبائی وزیر ملک آصف بھا اور ڈی پی او وقاص حسن کا جلوس کے روٹس اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ ۔جلوس کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات نگرانی کیلئے چھتوں پر پولیس جوان تعینات ۔ریسکیو اور محکمہ ہیلتھ کی گاڑیاں عملہ جلوس کے ساتھ موجود،جلوس میں موجود عزاداروں نے نوحہ خوانی ، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرکے حضرت امام حسین (ع ) کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا عقیدت مندوں کی جانب سے جلوس کے راستہ میں پانی ومشروبات کی سبیلیں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا جلوس روایتی راستے سے ہوتا ہوا مرکزی کربلا پر اختتام پذیر ہوا۔
;
ضلع خوشاب میں یوم عاشورہ عقدیت و احترام سے منایا گیا ضلع خوشاب میں یوم عاشورہ عقدیت و احترام سے منایا گیا Reviewed by Khushab News on 9:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.