محکمہ صحت کی بد انتظامی، ضلع خوشاب میں آپریشن التوا کا شکار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں( بے ہوشی والے ڈاکٹر) انیستھزیا ڈاکٹرکی اسامی خالی ہونے سے آپریشن التوا کا شکار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ری ویمپنگ کی وجہ سے آپریشن کے لیے مریضوں کو ٹی ایچ کیو خوشاب ریفر کردیا جاتا ہے جس
www.khushabnews.comکی وجہ سے خوشاب ٹی ایچ کیو میں مریضوں کا رشبڑھ گیا ہے اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے جب کہ ڈی ایچ کیو میں موجود گائنی کالوجسٹ ،انیستھزیا ڈاکٹر اور آپریشن تھیٹر کے عملہ کو ہسپتال میں کام نہ ہونے پر نیند پوری کررہا ہے شہری رانا جہانگیر جھمٹ نے ڈی سی خوشاب امجد بشیر سے مطالبہ کیا ہے کہ خوشاب ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے رش کے باعث عارضی طور پر گائنی کالوجسٹ ڈاکٹرز،آپریشن تھیٹر کا عملہ کو خوشاب میں تعینات کیا جائے اور ٹی ایچ کیو خوشاب کی عرصہ دراز سے خالی انیستھزیا ڈاکٹر کی اسامی پر فوری طور پر مستقل ڈاکٹر تعینات کیا جائے تاکہ مریضوں کو سرکاری ہسپتال میں علاج کے بہترین مواقع میسر آسکیں ۔خوشاب ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صرف ایک گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ ڈاکٹر اورنگزیب انیستھزیا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اسکے برعکس ڈی ایچ کیو خوشاب میں اینستھزیا کے دواور گائنی کی چار لیڈی ڈاکٹر موجود ہیں ہسپتال کی ری ویمپنگ کی وجہ سے اس ڈاکٹرز اور عملہ کو سوائے آرام کے کوئی کام نہیں۔
;
محکمہ صحت کی بد انتظامی، ضلع خوشاب میں آپریشن التوا کا شکار محکمہ صحت کی بد انتظامی، ضلع خوشاب میں آپریشن التوا کا شکار Reviewed by Khushab News on 8:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.