ممبر ضلع کونسل خوشاب پر تشدد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے ممبر ضلع کونسل نازیہ شاہین کو زدو کوب کرنے اور اُسے حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں اپنے بہنوئی مختار احمد ‘ اس کے والد مولا بخش اور خاتون نصرت جبیں کے خلاف زیر دفعہ 354‘ 342ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق نازیہ شاہین کی بہن نجمہ شاہین کی شادی مختار حسین سے ہوئی تھی جبکہ وہ گھریلو ناچاقی کے سبب ناراض ہو کر اپنی بہن کے گھر آئی ہوئی تھی۔ گذشتہ روز نازیہ شاہین اپنی والدہ منور خاتون کے ہمراہ اپنی بہن کو اسکے سسرال چھوڑنے کیلئے گئے تو وہاں پر موجود مختار احمد ‘ مولا بخش اور نصرت جبیں نے اُس پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور اسے ایک کمرے میں بند کر دیا جس پر نازیہ شاہین نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 
www.khushabnews.com
;
ممبر ضلع کونسل خوشاب پر تشدد ممبر ضلع کونسل خوشاب پر تشدد Reviewed by Khushab News on 7:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.