دو جاں بحق دو زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر ہڈالی کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار بوتالہ کی رہائشی ایک خاتون سرور بی بی زوجہ محمد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ اٹھارہ سالہ نصر عباس ولد محمد نواز اور 45سالہ مسماۃ زوجہ محمد
www.khushabnews.com
 نواز زخمی ہوئیں۔ دونوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں اٹھارہ سالہ نصر عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثہ میں زخمی ہونیوالے دونوں افراد سرور بی بی اور نصر عباس کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد اُن کے گاؤں موضع بوتالہ میں بھجوا دی گئی ہیں۔ دوسرا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر بلو فارم کے نزدیک ہوا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک نوجوان سجاد حیدر ولد سید سبط حسن شاہ شدید زخمی ہوگیا۔ مضروب سبط حیدر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
;
دو جاں بحق دو زخمی دو جاں بحق دو زخمی Reviewed by Khushab News on 9:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.