سمیرا گروپ کو دھچکہ ، عمر اسلم اعوان کو اہم کامیابی مل گئی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی پی 40میں سمیرا گروپ کو بڑا دھچکہ ، قریبی ساتھیوں نے گروپ کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سمیرا ملک کو چھوڑ کر عمر اسلم اعوان کی حمائت کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ روز بندیال میں بندیال برادری کی سرکردہ شخصیات نے ایک تقریب میں سمیرا
www.khushabnews.com
 گروپ سے علیحدگی اور عمر اسلم اعوان کی باقا عدہ حمائت کا اعلان ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وپاکستان تحریک انصاف کے تحریک سینئر رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان ہی عوام کی امید وں کی کرن ہیں ، نیب کے سابق چیئرمین قمر زما ن نے 99کیسز ختم کر کے قومی خزانہ کو اربوں کا نقصان پہنچا یا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کرپٹ ما فیا تین سو ارب لو ٹ چکا ہے۔ حکو مت نے 85ارب ڈالر کا قر ضہ لے کر ملکی معیشت کو ڈبو دیا ہے۔ اگر نیب جیسے ادارے کے سر برا ہ ملکی مفاد کے بر عکس آپس کے مک مکا کے نتیجے میں 
مقر ر ہو تے رہے تو ملکی سا لمیت کو ہر لمحہ خطر ہ رہے گا۔۔ اُنھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ سرزمین وطن پر سیاسی تبدیلی کے عمل میں تیزی لائی جا سکے۔ تقریب میں بندیال برادری کی سرکردہ شخصیات، نوید بندیال، ملک حاکم بندیال،حسن شیربندیال،مطیع اللہ بندیال اور سرفراز بندیال کی جانب سے سمیرا گروپ کو چھوڑ کر عمراسلم اعوان کی حمائت   کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر ملک حسن اسلم اعوان بھی  موجود تھے۔ سیاسی مبصرین اسکو ملک عمرا سلم اعوان کی ایک ایسی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں جسکے حلقہ کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ 


;
سمیرا گروپ کو دھچکہ ، عمر اسلم اعوان کو اہم کامیابی مل گئی سمیرا گروپ کو دھچکہ ، عمر اسلم اعوان کو اہم کامیابی مل گئی Reviewed by Khushab News on 7:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.