جبی میں عظیم الشان وفائے رسول کانفرنس

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چوتھی سالانہ وفائے رسول ؐ کانفرنس موضع جبی شریف میں منعقد ہوائی جس میں آستانہ عالیہ بلاوڑہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، کانفرنس میں آستانہ عالیہ بلاوڑہ شریف کے مریدین سمیت عاشقان رسولؐ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، کانفرنس میں ملک مے ممتاز ثنا خوانوں حافظ احمد رضا قادری اور قاری شاہد محمودنے بارگاہ رسالت
www.khushabnews.com
 میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ صاحبزادہ حق خطیب حسین نے اپنے ایمان افروز خطاب سے سے عاشقان مصظفےٰ کے قلوب کو منور کیا ، انیوں نے کہا کہ رازق اللہ کی ذات ہے جو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے اس کے سوا کوئی دوسرا رزق دینے والا نہیں ، کلام الٰہی ایک مکمل ضابظہ حیات ہے ، آج مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ اسلامی احکامات سے روگردانی ہے عالم اسلام قرآن مجید سے راہنمائی حاصل کر کے مسائل و مشکلات کے گرداب سے نکل سکتا ہے ۔
;
جبی میں عظیم الشان وفائے رسول کانفرنس جبی میں عظیم الشان وفائے رسول کانفرنس Reviewed by Khushab News on 9:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.