لنگروالا پل سے ملحقہ دیہاتوں کے مکینوں میں اضطراب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دریائے جہلم پرنئے تعمیر ہونیوالے لنگر والا برج سے ملحقہ مواضعات لعل حسین‘ ٹبی پلواں‘ حویلی چراغ‘ چانڈیا‘ شیر گڑھ اور میلی پیر بخش کے درجنوں مکینوں کے وفد نے ملک محمد وارث کلو ایم پی اے کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر سے ملاقات کی۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بتایا کہ لنگر والا برج کو مین شاہراہ سے ملانے والی رابطہ سڑک کی زد میں آنے والی اُن کی سکونتی اراضی کی قیمتوں کا از سر نو
www.khushabnews.com
 تعین کیا جائے۔ اس موقع پر متاثرین کے نمائندگان میاں رمضان اور شاہ محمد جوئیہ نے بتایا کہ محکمہ مال کے افسران نے رابطہ سڑک کی زد میں آنے والی اراضی کی انتہائی کم قیمتیں لگائی ہیں جس سے اراضی کے مالکان میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خود موقع پر جا کر اراضی کا معائنہ کریں گے اور محکمہ مال کو نئی قیمتوں کے تعین کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
;
لنگروالا پل سے ملحقہ دیہاتوں کے مکینوں میں اضطراب لنگروالا پل سے ملحقہ دیہاتوں کے مکینوں میں اضطراب Reviewed by Khushab News on 7:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.