انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، وارث کلو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں‘ وارث کلو۔انتقامی کارروائیوں کے باوجود عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے۔صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چٹان کی طرح مضبوط ہے، پارٹی میں اختلافات اور فارورڈ بلاک کی خبریں بے بنیاد ہیں، افواہیں پھیلانے والے دراصل مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصبہ شاہ حسین میں سیاسی وسماجی
www.khushabnews.com شخصیت ملک احمد حیات کھارا کی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن 2018ء کے عام انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی، عوام کے دل میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھل جیسے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں بھی اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔
;
انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، وارث کلو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، وارث کلو Reviewed by Khushab News on 10:57:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.