باپ بیٹی جاں بحق

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں موٹر سائیکل حادثات نے ایک کمسن بچی سمیت دو افراد کی جان لے لی جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ‘ پہلا حادثہ موضع وہیر کے قریب ہوا جہاں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کے تصادم میں موضع نلی کا رہائشی غلام رُبانی کی کمسن بیٹی ماہ نور جاں بحق ‘ غلام ربانی اور نواسی آمنہ شدید زخمی ہوئیں۔ غلام رُبانی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال
www.khushabnews.com
 جوہرآباد سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ صدر پولیس جوہرآباد نے متوفی غلام ربانی کے بھائی غلام جیلانی کی مدعیت میں نامعلوم لوڈر رکشہ نمبری کے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف زیر دفعات 322‘ 279‘ 337اور427ت پ مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ریسکیو1122کے ہیڈ آفس خوشاب کے سامنے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں جوہرآباد کی رہائشی صوبیہ سجاد دُختر محمد سجاد زخمی ہوئیں۔ جبکہ کٹھہ سگھرال میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے چالیس سالہ ظہیر حسین ولد شیر باز زخمی ہوا۔ 
;
باپ بیٹی جاں بحق باپ بیٹی جاں بحق Reviewed by Khushab News on 8:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.