تمامتر توجہ جوہرآباد کا حسن بحال کرنے پر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے تمام وسائل جوہرآباد کے مکینوں کو 
www.khushabnews.com
مسائل کے گرداب سے نکالنے اور شہر کا کھویا ہوا حسن بحال کرنے پر مرکوز ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود بلدیاتی سٹاف اپنی توانائیاں شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ شہریوں اور تاجروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیاتی سٹاف کیساتھ تعاون کریں تاکہ جوہرآباد کو ماڈل سٹی بنانے کا خواب پورا کیا جا سکے۔ بلدیہ جوہرآباد کے دفتر میں شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ جوہرآباد شہر اور نواحی کالونیوں میں صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے بلدیاتی سٹاف میں باقاعدہ ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئی ہیں اگر کسی بھی شہری کو سینٹری سٹاف کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ علاقہ کے متعلقہ کونسلر کی وساطت سے دفتر بلدیہ میں پہنچا سکتا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عنقریب بھرپور مہم چلائی جائے گی ‘ دوکانداروں اور تاجروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی دوکانوں کے سامنے کسی خوانچہ فروش یا ریڑھی بان کو نہ کھڑا ہونے دیں اور نہ ہی دوکانوں کی سامنے کسی کو تھڑے بنانے کی اجازت دیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ جوہرآباد کے بازاروں کی سڑکات کو کارپٹ روڈز میں تبدیل کرنے کے منصوبہ پر بہت جلد کام شروع کرایا جا رہا ہے۔ ملک اشرف اعوان کا کہنا تھا کہ جوہرآباد کا بنیادی مسئلہ سیوریج سسٹم کی بحالی ہے اور اس ضمن میں حکومت پنجاب سے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی وساطت سے مطلوبہ فنڈز کے اجراء کی درخواست کی گئی ہے۔ انشاء اﷲ فنڈز دستیاب ہوتے ہی سیوریج کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کا عمل شروع ہو جائیگا۔

;
تمامتر توجہ جوہرآباد کا حسن بحال کرنے پر تمامتر توجہ جوہرآباد کا حسن بحال کرنے پر Reviewed by Khushab News on 7:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.