اہل خوشاب کے لیے آصف بھا کا ایک اور تحفہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیرآثار قدیمہ ملک آصف بھا نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا حکومت تعلیمی سہولیات کی 
فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ سکول کی اپ گریڈیشن سے فرسٹ ایئر کے 127 طلبہ اپنے گھروں کے نزدیک 
www.khushabnews.com
جدید تعلیمی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں ۔آج خوشاب شہر میں 4 ہائی سکول اور حلقہ میں 32 کے قریب نئے سکول قائم ہوچکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا  وہ گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ  ملنے کی باقاعدہ افتتاحی تقریب سے  بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔تقریب میں چیرمین ایم سی خوشاب ملک ایوب بھا ۔ملک ظفر آہیر ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری محمد الیاس باجوہ ،ہیڈ ماسٹر حاجی محبوب خان ،کونسلر حاجی یوسف مغل ،ملک رضوان بھا ایڈوکیٹ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر  بتایا گیا کہ  صوبائی وزیر آثارقدیمہ ملک محمد آصف بھاء کی کاؤشوں سے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کو ہائر سیکنڈری سکول کی شکل میں اپ گریڈکر دیا گیا ۔
تقریب میں آئے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جہنوں نے مسلسل کوشش کر کے ان کے سکول کو اپ گریڈ کروایا اس کے ساتھ میں انہوں نے اپنے سکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس سال ان کے سکول میں ہاکی میں سکول نے پہلی پوزیشن جبکہ کرکٹ میں دوسری ،اتھیلٹیکس میں پہلی اور ٹیبل ٹینس میں تیسری پوزیشن حاصل کیں انہوں نے بتایا کہ سکول کی اپ گریڈ ہوتے ہی فرسٹ ایئر کے بچوں کی تعداد 127 ہو گئی ہے اور اس تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے صوبائی وزیر آثار قدیمہ سے گذارش کی کہ وہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کہ کر سبجیکٹ سپشلسٹ اساتذہ کی 8 اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں ۔آخر میں صوبائی وزیر نے سکول کی کارکردگی بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار نتائج پر ر بچوں کو شاباش دی اور سکول انتظامیہ کی کارکردگی سراہا ۔ 

;
اہل خوشاب کے لیے آصف بھا کا ایک اور تحفہ اہل خوشاب کے لیے آصف بھا کا ایک اور تحفہ Reviewed by Khushab News on 6:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.