آصف بھا ،دلوں کی دھڑکن ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) کونسلر میونسپل کمیٹی خوشاب مہر محمد منیر نے کہا کہ مخالفین خوشاب میں عوام کو صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء سے دور نہیں کر سکتے کیو نکہ ملک محمد آصف بھاء نوجوانو ں کے دلو ں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔مہر محمد منیر نے کہا کہ خوشاب شہرکی غیور عوام متحد ہے اور وہ 2018 کے ا لیکشن میں مخالفین کو بتا دیگی کہ وہ کس کے سا تھ کھڑی ہے ۔مخالفین یہ بات بھول رہے ہیں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء
www.khushabnews.com
غریبو ں کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کے سا تھ چٹان کی طرح کھڑ ا رہتے اور ان کو انصاف دلا کر دم لیتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہم صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء کی کا میابی کیلئے اپنا تن من دھن لگا دینگے اور ان کو کامیاب بنا کر دم لیں گے۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ خوشاب شہر میں انتشارپھیلاکر اور خوشاب کی غیور عوام کو حصوں میں تقسیم کر کے کامیاب ہو گی یہ ان کی بھو ل ہے۔

;
آصف بھا ،دلوں کی دھڑکن ہیں آصف بھا ،دلوں کی دھڑکن ہیں Reviewed by Khushab News on 10:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.