خدمت کا سفر جاری رہے گا، ملک آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے،آصف بھا.قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ سمجھ سے باہر ، حکومت مدت پوری کریگی،صوبائی وزیرصوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا حلقہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں ،
www.khushabnews.comالیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک سمیع اللہ کنڈان، ملک رضوان بھا ،ملک نعیم اﷲ کنڈان ،حافظ عمر ،ملک سجاد کنڈان ودیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے ، حکومت اپنی آئینی مدت ہر صورت پوری کریگی۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت خصوصی فنڈز دے رہی ہے  بہت جلد اس کا شمار صوبے کے بہترین شہروں میں ہو گا، شہر کی ترقی کیلئے جو کچھ بھی ہو سکا کریں گے
;
خدمت کا سفر جاری رہے گا، ملک آصف بھا خدمت کا سفر جاری رہے گا، ملک آصف بھا Reviewed by Khushab News on 3:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.