فراہمی آب ، ایک ارب کے منصوبے زیر تکمیل، آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جوہرآباد ،فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے ایک  آگہی سیمینا ر جوہرآباد میں منعقد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر آثارِ قدیمہ ملک آصف بھا ، سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری 
www.khushabnews.com
بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں تھے جبکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی اشرف، وائس چیئرمین ضلع کونسل مسعود نذیر راجڑ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر اظہر ہمدانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آصف بھا نے کہا کہ ضلع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ارب کی گرانٹ سے کام جاری ہے ۔عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہر یونین کونسل کو واٹر سپلائی ، سیوریج و سڑکوں کے منصوبوں کیلئے 25،25لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔سیمینار سے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
;
فراہمی آب ، ایک ارب کے منصوبے زیر تکمیل، آصف بھا فراہمی آب ، ایک ارب کے منصوبے زیر تکمیل، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 10:33:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.